Latest News

کانگریس سیوا دل کی اعلانیہ کمیٹی میں امروہہ کو ملی جگہ، حکیم غیاث الدین ہاشمی ایڈوکیٹ صوبائی نائب صدر مغربی زون نامزد۔

امروہہ: سالار غازی۔
کانگریس پارٹی کے ذریعے پارٹی کی ذیلی تنظیم سیوا دل کی نئی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اتر پردیش کے لئے اعلانیہ نئی کمیٹی میں امروہہ کو خصوصی توجہ دی گیی ہے جسکے تحت پشتینی طور پر کانگریسی رہے خاندان سے وابستہ امروہہ ساکن حکیم غیاث الدین ہاشمی کو صوبائی نائب صدر مغربی زون نامزد کیا گیا ہے اسکے ساتھ ہی نو نامزد صوبائی نائب صدر مغربی زون حکیم غیاث الدین ہاشمی کی سفارش پر ضلع صدر کے طور پر سردار اندر جیت سنگھ اور شہر صدر امروہہ کے طور پر جاوید عبّاسی کو نامزد کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حکیم غیاث الدین ہاشمی پرانے کانگریسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ خود بھی پارٹی میں مختلف عہدوں پر رہتے ہویے پارٹی پالیسیوں کو فروغ دینے کی ذمہداری بحسن خوبی انجام دیتے رہے ہیں حکیم غیاث الدین ہاشمی سابقہ میں مختلف صوبوں کے انتخابات کے دوران پارٹی کی جانب سے صوبائی انچارج کی ذمہ داری بھی انجام دیتے رہے ہیں نئی ذمہ داری پر نمائندہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں حکیم غیاث الدین ہاشمی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اعلی کمان قومی صدر اور سونیا گاندھی راہل گاندھی و پرینکا گاندھی کے ساتھ ہی قومی صدر سیوا دل کے ذریعے جو ذمہ داری انکے سپرد کی گیئ ہے وہ اس پر مکمل ایمانداری کے ساتھ کام کرینگے ور پارٹی پالیسیوں کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ سے زیادہ سرگرم رہینگے بولے کانگریس پارٹی ہی ملک کو مستحکم کر سکتی ہے اور کانگریس نے ملک کی آزادی کے لئے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں بولے کانگریس کو اتر پردیش میں مظبوط بنانا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی سے وابستہ کرنا ہی انکا مقصد ہوگا بولے سیوا دل کانگریس پارٹی کا سبسے مضبوط اور اہم شعبہ ہے دوسری جانب امروہہ سے وابستہ حکیم غیاث الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کے سیوا دل نائب صدر مغربی زون نامزد ہونے پر امروہہ کانگریس کمیٹی نے انھے مبارک باد پیش کی گئی رکن پی سی سی ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کے علاوہ فیض عالم رائنی علی امام رضوی عبد الملک شمس الدین انصاری خلیق الزماں ایڈوکیٹ وغیرہ سینیر لیڈران نے حکیم غیاث الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کے ساتھ ہی نو نامزد ضلع صدر سردار اندر جیت سنگھ اور شہر صدر جاوید عبّاسی کو بھی مبارک باد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر