Latest News

دنیا میں مگن ہو کر دنیا میں آنے کا مقصد ہی بھول گیا حضرت انسان، خطبہ جمعہ کے دوران خطیب محمد اقبال نے کہا کہ تمام پریشانیوں کا بنیادی سبب مقصد اصلی کو چھوڑنا ہے۔

آگرہ: مسجد نہر والی میں خطبہ جمعہ کے دوران خطیبِ محمد اقبال نے آج کے خطبہ جمعہ میں بات کریں گے کہ اللہ نے ہمیں کس کام کے لیے دنیا میں بھیجا کیا ہمیں اس بات کا معلوم ہے؟ جو لوگ جانتے ہیں وہ قابل مبارک باد ہیں لیکن جو نہیں جانتے وہ خود اپنے دل سے فتویٰ معلوم کریں کہ وہ کس کیٹیگری میں ہیں ، اللہ نے انسان کو تمام کائنات میں اشرف بنایا کس لیے ، کیوں کہ اس کو بتا کر بھیجا ہے کہ تم نے لوگوں کو “ برائی سے روکنا ہے اور بھلائی کی دعوت دینی ہے “ سورہ آل عمران آیت نمبر 110۔ مگر ہم خود دنیا میں آکر اس کام کو بھول گئے اور اب ہمیں دوسروں کی مثال دے کر سمجھایا جا رہا ہے اس سے بڑی انسان کے لیے اور کیا “ ذلّت “ ہوسکتی ہے مثال بھی اس کی جس کو خود انسان نے بنایا جی ہاں موبائل فون کی۔ ہم سب جانتے ہیں کہ فون کا اصل کام ایک دوسرے سے بات چیت کرانا ہے لیکن اس میں اور بھی بہت سے “ فیچر “ ہیں جن کو آپ استعمال کرتے ہیں ، واٹس ایپ ، فیس بک اور اسی طرح بے شمار ایپ ، جب ہم کوئی بھی ایپ استعمال کررہے ہوتے ہیں اور کہیں سے کال آجاے تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کا فون اس ایپ کو روک کر کال آپ تک پہنچاتا ہے ، اصل کام ایک دوسرے سے بات چیت کرنا ہے وہ اس کو یاد ہے ، لیکن یہ حضرت انسان جس کو اللہ نے “ اشرف المخلوقات “ بنایا ، وہ دنیا میں اس قدر مگن ہوگیا کہ اصل کام چھوڑ دیا ، ہم سب کو اپنے رب کے سامنے واپس جانا ہے اور اس کا جواب بھی دینا ہوگا ، اور یہ تمام چیزیں اللہ نے قرآن میں اور اللہ کے نبی نے اپنی زندگی میں قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بتا بھی دی ہیں مگر انسان بہت ہی لاپرواہ ثابت ہوا ہے اس پر نہ قرآن کا اثر ہو رہا ہے اور نہ حدیث کا۔ ہمیں یہ بات جان لینی چاہیے کہ اگر ہم پر اللہ کے کلام کا یا نبی کی بتائی ہوئی باتوں کا اثر نہیں ہوتا ہے تو ہم لوگ اس زمین پر چلتی پھرتی “ لاشیں “ ہیں ہم صرف اپنا وقت پورا کررہے ہیں قبر میں جانے کا۔ جس کا وقت صرف اللہ کو معلوم ہے ، اللہ کے بندو ! وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے ہمیں احساس بھی نہیں ہے آخر ہم نیند سے کب جاگیں گے؟ موت کے وقت تو فرعون بھی جاگ گیا تھا۔ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، آج اس مسجد سے نکلنے سے قبل ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا ، نہیں تو ایک بہت بڑا نقصان ہمارا انتظار کررہا ہے۔ اللہ ہمیں اپنے اصل کام پر واپس آنے کی توفیق عطا فرماے آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر