Latest News

یوپی میں ہولناک قتل، عاشق و معشوق کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا اور دونوں کو مار ڈالا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
گونڈہ میں 'خوفناک قتل' کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے گرل فرینڈ سے ملنے گھر جانے والے بوائے فرینڈ کو پکڑ کر دونوں کو قتل کر دیا۔ دھن پور کے مہنون گاؤں میں دیر رات سنسنی خیز واردات کو انجام دینے کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے نوجوان کی لاش گاؤں کے باہر گنے کے کھیت میں پھینک دی۔ جلد بازی میں لڑکی کی لاش کو ایودھیا سریو گھاٹ لے جا کر ریت کے ٹیلے میں دفن کر دیا گیا۔ پولس نے دونوں قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ انکت متل نے بتایا کہ نوجوان کے والد بندیشوری پرساد چورسیا نے پولیس کو اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس متحرک ہوگئی۔ ابتدائی تفتیش میں نوجوان کی گمشدگی کے ساتھ لڑکی کی موت اور اچانک تدفین کا بھی سراغ ملا۔ مکمل تفتیش پر دوہرے قتل کی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے لڑکی کے والد اور بھائی کو حراست میں لے کر ان سے سختی سے پوچھ گچھ کی اور دونوں نے اعتراف جرم کر لیا۔ اس کی اطلاع پر ستیش کی لاش عالکتلہ، چارپائی اور گنے کے کھیت سے برآمد ہوئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دھنی پور پولیس لڑکی کی لاش کو برآمد کرنے کے لیے ایودھیا روانہ ہوگئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر