Latest News

مظفر نگر میں جمعیۃ علماء ہند دینی تعلیمی بورڈ کے ذریعہ ہر مسجد و ہر محلہ میں مکاتب کے قیام پر زور۔

 مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع میں جمعیتہ علمائے ہند دینی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام محلہ محمود نگر کی جامع مسجد اور جامع مسجد موضع سوجڑو میں قیام مکاتب کے متعلق پروگرام منعقد کئے گئے جسمیں علاقے کی سبھی مساجد کے ائمہ و علماء کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ جمعیۃ علمائے ہند اتر پردیش کے سیکریٹری نے منظم مکاتب کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نسل نو کے ایمان و عقائد کے تحفظ کیلئے ہرمسجد اور محلہ میں دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء ہند کے تحت چلنے والے منظم مکاتب کا قیام اشد ضروری ہے، جامع مسجد محمود نگر اور جامع مسجد سوجڑو میں اس نظام کے تحت مکاتب کے قیام کے لئے ایک ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو جلد ہی اپنی مساجد میں منظم مکتب قائم کریگی، اس کے علاوہ سبھی مساجدوں کے ائمہ کرام نے اپنی مسجدوں میں منظم مکاتب قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر مولانا عبد القیوم مہتمم مدرسہ محمودیہ سروٹ، مولانا کلیم اللہ، صدر مدرس مدرسہ محمودیہ سروٹ، مفتی محمد زاہد، مولانا محمد عمران، مفتی محمد عقیل، حافظ محمد اکرام، قاری محمد وقیع، قاری عبد الماجد، مفتی محمد بلال، مولانا محمد زاہد، مولانا محمد حامد، مولانا مؤمن، مولانا سمیع اللہ پردھان سلیمان وغیرہ شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر