Latest News

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر کا گلوکارہ فرمانی ناز کے بھائی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر نے کا مطالبہ۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
محمد پور معافی میں یوٹیوبر گلوکارہ فرمانی ناز کے بہیمانہ قتل کے معاملے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مغربی اتر پردیش کے صدر ڈاکٹر مہتاب چوہان کے حکم کے مطابق مجلسِ کے ضلع صدر مولانا محمد عمران قاسمی کھتولی کے محمد پور معافی گاؤں پہنچے جہاں گلوکارہ فرمانی ناز کے بھائی کو چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیاتھا۔اور حکام سے درخواست کی کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے۔ مولانا عمران قاسمی نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین متاثرہ فرمانی ناز کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، اگر اس معاملے کا جلد انکشاف نہ کیا گیا تو پارٹی کی گائیڈ لائن کے مطابق ہم اس پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اعلیٰ حکام نے ضلع صدر کو جلد انکشاف کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ہر مفلس و مظلوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اس موقع پر ضلع صدر مولانا عمران قاسمی ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج معین الدین چاند وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر