Latest News

خصوصی دعوت پر حضرت مولانا توقیر احمد قاسمی کی جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ لکھنؤ آمد، علم کی اہمیت پر طالبات سے پُر اثر خطاب۔

لکھنؤ: حضرت مولانا مطیع الحق انظر قاسمی ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ دوبگا لکھنؤ کی دعوت پر ابو الحیاء حضرت مولانا توقیر احمد قاسمی کاندھلوی نقشبندی استاذ دارالعلوم کی ادارے کے اندر تشریف آوری ہوئی اور حضرت والا نے ادارے کی معلمات اور طالبات سے خطاب فرمایا۔
اپنے پراثر بیان میں مولانا توقیر احمد قاسمی نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح انسان کے جسم میں اگر ہڈیاں نہ ہوں تو جسم باقی نہیں رہ پائے گا، ایسے ہی تمام علوم ہیں جو انسان کے دل و دماغ کو معطر کرتے ہیں۔ لیکن علوم دینیہ انسان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عصری علوم سے واقفیت بھی ضروری ہے لیکن دین سے ہٹ کر ہرگز نہیں۔ جو شخص دین سے ہٹ جاتا ہے وہ خرافات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
 اگر ہماری بچیوں کے پاس دین کی صحیح تعلیم ہوگی تو وہ صحیح العقیدہ رہیں گی۔ لیکں ہم نے اگر اپنے بچیوں کو دینی تعلیم سے دور رکھ کر صرف دنیاوی تعلیم دلوائی تو ان کے صحیح عقیدے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔
  خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اپنی بچیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سے روشناس کرانے ہیں۔ دینی تعلیم کو ہمیشہ ترجیحی درجہ دیں تاکہ امت مسلمہ کی مائیں اور بہنیں اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اتار دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر