Latest News

انجو نصر اللہ کو چھوڑ کر پاکستان سےدبئی فرار ہونے کے فراق میں؟ انجو کی کال ڈیٹیل سے ہوا ہے انکشاف.

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بھارت سے پاکستان جانے والی انجو کے معاملے میں آئے دن نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ اب کہا جا رہا ہے کہ انجو نصر اللہ کو چھوڑ کر پاکستان سے دبئی فرار ہونے جا رہی ہے۔ اس بات کا انکشاف انجو کی کال ڈیٹیل سے ہوا ہے۔ انجو بھارت میں اپنے گھر سےجھوٹ بول کر پاکستان گئی تھی۔ جب سب کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے کہا کہ وہ صرف اپنے دوست سے ملنے پاکستان آئی ہے اور کچھ دنوں میں واپس چلی جاؤں گی۔ لیکن اب انجو کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔ انڈیا کی انجو پاکستان جا کر 'فاطمہ' بن گئی ہے اور اس کی شادی نصر اللہ سے ہو گئی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ انجو اور نصراللہ کی یہ شادی کب تک چلے گی؟
 میڈیا رپورٹس میں اب انجو کے دبئی کنکشن کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ دراصل، ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں انجو کی کال کی تفصیلات جاننے میں مصروف ہیں۔ اس میں ایک نمبر ملا ہے، جس پر انجو بات کر تی ہے جوکہ کئی گھنٹوں تک جاری رہتی تھی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ نمبر اس کے پاکستانی عاشق نصر اللہ کا نہیں بلکہ دبئی میں رہنے والے کسی شخص کا ہے انجو اور اس شخص کی گفتگو نصر اللہ کی کال سے زیادہ لمبی ہوتی تھی۔ انجو کے شوہر اروند کا کہنا ہے کہ جو عورت ان کی نہیں، نصر اللہ کی کیا ہوگی کال کی تفصیلات کئی سوالات کو جنم دیتی ہیں، کیا انجو کی زندگی میں نصراللہ کے علاوہ کوئی دوست ہے؟ کیا نصر اللہ کو انجو کے دبئی کنکشن کا علم ہے یا وہ اروند کی طرح اندھیرے میں ہے؟ کیا انجو پاکستان کے بعد دبئی روانہ ہونے والی ہیں؟ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دبئی سے تعلق رکھنے والا شخص انجو کا دوست ہے یا رشتہ دار۔ کچھ خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ انجو اور نصر اللہ دبئی میں سیٹ ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو انجو کے لیے اپنے ممکنہ 'پلان دبئی' کو نافذ کرنا آسان ہو جائے گا۔ فی الحال انجو کا ہندوستان واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس کے ویزامیں بھی دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر