گلوکارہ فرمانی ناز کا کزن (17) خورشید ولد ولی محمد کو گزشتہ شب مظفر نگر ضلع کے رتن پوری تھانہ علاقے کے تحت محمد پور معافی گاؤں میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ ایس پی دیہات اتل سریواستو نے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کی ہے
محمد پور معافی گاؤں کا خورشید ہفتہ کی شام نماز ادا کرنے کے بعد محمد پور-سلاوا روڈ پر چہل قدمی کے لئے نکلا تھا۔ گاؤں سے 1500 میٹر دور لوگوں نے اس کی چیخیں سنی۔ گاؤں والے اور لواحقین جب موقع پر پہنچے تو خورشید خون میں لت پت سڑک پر پڑا تھا۔ اس کے جسم پر چاقو سے حملے کے نشانات تھے۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایس آئی بالسٹر تیاگی پولیس فورس کے موقع پر پہنچے اور زخمی کو کھتولی کے سرکاری اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ ایس پی دیہات اتل سریواستو نے بتایا کہ قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے
حملے کے دوران خورشید نے اپنی جان بچانے کے لیے کافی جدوجہد کی تھی۔ جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے اس نے موبائل سے اپنے بھائی کو بھی کال کی، لیکن بات نہ ہو سکی۔ جب تک اس کا بھائی موقع پر پہنچا، حملہ آور فرار ہو چکے تھے اور خورشید خون میں لت پت پڑا تھا۔
0 Comments