Latest News

سنجے دت ہی ہوں میں، مجھے بدمعاشی کا شوق ہے، میرا باپ بھی بدمعاش تھا، سہارنپور کے مشہور زمانہ بدمعاش ندیم عرف بِلّو سانڈا کو عدالت نے سنائی چھ سال کی سزا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور کی عدالت نے بدنام زمانہ بدمعاش ندیم عرف بِلّو سانڈا کو انسپکٹر پر گولی چلانے کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پر 20 ہزار روپیہ کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ ملزم 2017 میں لاک اپ توڑ کر فرار ہوا تھا۔ لیکن اسی وقت پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔ اسی دوران بِلّو سانڈا نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'میرا باپ بدمعاش تھا، میں بھی بدمعاش ہوں۔ مجھے بدمعاشی شوق ہے اور میں کھلنائک بننا چاہتا ہوں۔ میں بھی سنجے دت ہی ہوں۔ اس وقت بلو سانڈا کا یہ ویڈیو کلپ خوب وائرل ہواتھا۔ آج سہارنپور ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ نمبر 11 آلوک شرما کی عدالت نے بلّو کو چھ سال کی جیل اور بیس ہزار روپیہ کے جرمانہ کی سزا سنائی ۔اسسٹنٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ امیت تیاگی نے بتایا کہ 6 جنوری 2017 کو قطب شیر تھانہ انچارج جتیندر سنگھ کالرا پولیس ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارنے جارہے تھے۔ تبھی مخبر نے اطلاع دی کہ ندیم عرف بلو سانڈا ساکن 62 فٹا روڈ تھانہ قطب شیر سہارنپور جو کہ دو دن قبل حوالات کا تالا توڑ کر فرار ہو گیا تھا وہ صبدل پور گاو ¿ں کی جانب سے موٹر سائیکل پر آرہا ہے۔پولیس ٹیم نے اسے پکڑنے کے لئے گھیرا بندی کی۔اس دوران جب پولیس نے سامنے سے موٹر سائیکل پر آنے والے ندیم عرف بلو سانڈا کو روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران اس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے چارج شیٹ داخل کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر اسے مجرم قرار دیا۔ ندیم عرف بِلّو سانڈا کو پولیس پر فائرنگ کرنے پر اقدام قتل کے مقدمے میں 6 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔جب پولیس نے بلو کو گرفتار کرکے ایس ایس پی کے پاس پہنچی تو اسی دوران اس نے میڈیا کو اپنا انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں کہا گیا، 'میں بھی بڑا بدمعاش بننا چاہتا ہوں،بدمعاشی میرا شوق ہے، کیونکہ میرے والد بھی بدمعاش تھے۔میں کھلنائک بننا چاہتا ہوں ،میں نے کھلنائک فلم دیکھی ہے اور میں سنجے دت ہی ہوں۔ بلو رات 12 بجے جیل کی سلاخیں توڑ کر فرار ہو جائے گا۔اس وقت کی یہ ویڈیو کلب بلوّ سانڈا کی خوب وائرل ہوئی ،جسے دیکھ کر لوگوں نے لطف بھی لیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر