Latest News

صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے احکام الہٰی بجا لانا اور سنت نبوی پر عمل پیراں ہونا ضروری ہے: مولانا محمد مدثر۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کھتولی کے شرافت کالونی کی مسجد بلال میں بعد نماز مغرب جمیعت علمائے ہند اصلاح معاشرہ کمیٹی شہر کھتولی کے زیراہتمام دوسرے مرحلے کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت مولانا محمد اسرائیل نے کی آغاز مفتی شان محمد کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقع پر مدرسہ انعام العلوم کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد مدثر شہر صدر جمعیۃ نے خطاب کرتے ہوئے سنت کے مطابق نکاح کرنے اور جہیز کے بغیر شادی کرنے پر زور دیتے ہوئے فضول خرچی سے اجتناب اور بیجا رسومات سے پرہیز کرنے نیز سنت کے مطابق شادیاں کرنے اور جہیز کی لعنت سے پاک شادیاں کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے احکام الہٰی بجالانے اور سنت نبوی پر عمل پیراں ہونا بہت ضروری ہے اختتام کنوینر مفتی محمد نوشاد کی دعا پر ہوا حافظ مُنا حاجی یوسف بھائی فریاد بھائی شبو بھائی شہزاد عقیل حبیب اکرام انصاری وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر