مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع میں ایک بدبخت بیٹے کی حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ملزم بیٹے نے باپ کے ہاتھ پیر باندھ کر درخت سے الٹا لٹکا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو 15 اگست کا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس بھی حرکت میں آگئی اور ملزم بیٹے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
واقعہ بھوپا تھانہ علاقہ کے مہاراج نگر گاؤں کا ہے جہاں ایک کلیوگی بیٹے راجن نے 15 اگست کو اپنے والد ہوسرام کو کسی معمولی بات پر ہاتھ پاؤں باندھ کر درخت سے الٹا لٹکا دیا۔ اس دوران کسی نے یہ واقعہ اپنے موبائل پر شوٹ کیا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ جس کے بعد وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے فوری طور پر اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے ملزم بیٹے راجن کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ باپ بیٹا دونوں نشے کے عادی ہیں جس کی وجہ سے ملزم بیٹے راجن نے کسی وجہ سے واردات کو انجام دیا۔
ایس پی دیہات اتل کمار شریواستو نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا گیا ہے اور یہ باپ بیٹے کا معاملہ ہے اور دونوں ہی شرابی ہیں۔
0 Comments