Latest News

شادی کے دوسرے دن دلہن نے مانگی طلاق، شوہر کے مذاق سے نالاں دلہن کا فیصلہ۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
ایک دلھن نے شادی کے اگلے روز اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی وارننگ کے باوجود اس کے شوہر نے اس کی شادی میں کچھ ایسا کیا کہ اسے یہ فیصلہ لینا پڑا۔
خاتون نے کہا کہ وہ شادی میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں لیکن جب 2020 میں ان کے بوائے فرینڈ نے انہیں پرپوز کیا تو اس نے ہاں کہہ دی۔ دونوں نے شادی کی تیاریوں کی ذمہ داریاں آپس میں بانٹ لی تھیں اور میری صرف ایک شرط تھی کہ شادی کے دن کوئی اور خاص کر میرا شوہر میرے چہرے پر کیک نہیں لگائے گا۔ مجھے یقین تھا کہ وہ ایسی غلطی نہیں کرے گا۔ لیکن اس نے یہ مذاق شادی میں کیا۔ اس نے مذاق میں شادی کے بیچ میں میری گردن پکڑی اور میرا چہرہ کیک میں ڈال دیا۔خاتون نے بتایا کہ اتنا سمجھانے کے بعد بھی اس کے شوہر نے یہ سب تیاری کے ساتھ کیا کیونکہ اس کے پاس ایک اور کیک پہلے سے ہی تیار تھا۔ ایسے میں مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا اور میں نے اگلے ہی دن اس سے کہا کہ بہت ہو گیا، یہ شادی کا خاتمہ ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے چاہتے ہیں کہ میں اپنے شوہر کو معاف کر دوں اور انہیں ایک موقع دیا جائے اور انہیں لگتا ہے کہ میں حد سے زیادہ ری ایکٹ کر رہی ہوں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر