Latest News

مظفرنگر میں شر پسندوں کی عید گاہ کا گنبد توڑ کر ماحول خراب کرنے کی ناپاک کوشش۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے چرتھاول تھانہ علاقہ کے نگلہ رائے گاؤں میں واقع عیدگاہ کے گنبد کو توڑ کر علاقے کا ماحول خراب کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی ہے۔گنبد کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کے سلسلے میں، چرتھاول تھانہ میں متعلقہ دفعات کے تحت فرد جرم درج کی گئی ہے۔ ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے بتایا کہ گاؤں میں حالات پر امن ہیں اور گنبد کی۔
مرمت کرائی جارہی ہے شر پسندوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی گاؤں کے باشندوں کا کہناہے کہ شر پسندوں کے ناپاک عزائم کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر