مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
گروگرام میں شوہر اپنی بہن کے گھر گیا ہوا تھا۔ بیوی گھر میں اکیلی تھی۔ اسی دوران لڑکی کا بھائی اور والدین گھر آگئے۔ ماں نے ہاتھ پکڑے، بھائی نے پاؤں پکڑے اور باپ نے لڑکی کا گلا گھونٹ دیا۔ اس کے بعد لاش کو گاڑی میں ڈال کر اپنے گاؤں لے گئے اور جنگل میں بیٹی کی آخری رسومات ادا کیں۔ شوہر کو اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ گاؤں میں موجود اس کے دوست نے فون کر کے بتایا کہ تمہاری بیوی کا انتقال ہو گیا ہے اور اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ہور کلنگ کے ملزم والدین اور بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ یہ واقعہ 17 اگست کی صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ 22 سالہ انجلی اپنے شوہر سندیپ کے ساتھ گروگرام کے سیکٹر 102 کے روف عالیہ کے فلیٹ نمبر 201 میں رہتی تھی۔ انجلی بی ایس سی کی طالبہ تھی۔ جمعرات کو سندیپ تیج کے تہوار پر مٹھائی دینے اپنی بہن کے گھر گیا تھا کہ بھائی کنال، والد کلدیپ اور ماں رنکی انجلی کے فلیٹ پہنچے۔ ان لوگوں نے انجلی پر حملہ کیا۔ ماں نے انجلی کے ہاتھ تھامے، بھائی نے پاؤں پکڑے اور باپ کلدیپ نے انجلی کا گلا گھونٹ دیا۔ قتل کا ارتکاب کرنے کے بعد، تینوں نے مل کر انجلی کی لاش کو خفیہ طور پر اپنی کار میں رکھا اور گروگرام سے جھجر میں اپنے گاؤں سورتی پہنچ کر اسکی آخری رسومات ادا کردیں۔
0 Comments