Latest News

نیپال کی شادی شدہ خاتون سے شادی کرنے والا عاشق بھی نکلا شادی شدہ۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بہار میں سیما حیدر جیسی کہانی دربھنگہ میں بھی دیکھی گئی ہے۔ تاہم اس کہانی میں تھوڑا سا فرق ہے کہ یہاں عاشق شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ نکلا۔ دراصل نیپال کی رہنے والی سنگیتا دیوی نے عاشق گووند کے لئے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی اور پھر گووند سے شادی کی۔
لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ گووند پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔ گووند کافی دنوں سے اسے نظر انداز کر رہا تھا۔ سنگیتا کو یہ نہیں معلوم تھا کہ گووند اس کے ساتھ ایسا کیوں کر رہا ہے۔ اسے گووند کے اصل گھر کا پتہ مل گیا اور معلوم ہوا کہ جس گووند نے اس سے شادی کی ہے وہ پہلے سے شادی شدہ ہے۔
جس کی وجہ سے گھر میں کافی ہنگامہ ہوا۔ گووند نے سنگیتا اور اپنی پہلی بیوی کو گھر سے باہر نکال دیا اور خود راہ فرار اختیار کر گیا کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر