Latest News

مظفرنگر پولس نے معصوم کی عصمت دری اور قتل کے مرتکب ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے قصبہ میراں پور پولس نے عصمت دری کے الزام میں مطلوب دو ملزمان کو 13 گھنٹے کے اندر چندرا فارم ہاؤس کے قریب سے گرفتار کر لیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ میراپور کے علاقہ کے رہائشی مدعی نے تھانہ میراپور کو تحریری طور پر اطلاع دی کہ مدعی کی نابالغ بیٹی جنگل سے لکڑیاں لینے گئی تھی، ملزمان ساجد اور جنید عرف بونا نے مدعی کی بیٹی کو قتل کر دیا، زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنانے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تھانہ میراپور پولیس نے فوری طور پر متعلقہ دفعات کے تحت فرد جرم درج کر لی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ دونوں نامزد ملزمان کو تشکیل دی گئی ٹیم نے صرف 13 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزموں کے نامساجد ولد ارشاد ساکن گاؤں نرسنگھ پور چوڈیالہ مظفر نگراور جنید عرف بونا ولد اسلام، ساکن گاؤں نرسنگھ پور چوڈیالہ مظفر نگر بتائے گئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر