مظفر نگر میں مہنگائی، بے روزگاری اور فرقہ پرستی کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا۔ شانتی سینا سے تعلق رکھنے والی خواتین نے سینا کے صدر منیش گپتا کی قیادت میں کلکٹریٹ تک مارچ کیا اور حکومت پر سنگین الزامات لگائے۔
شانتی سینا کے صدر منیش گپتا نے کلکٹریٹ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان، کاریگر اور مزدور بے روزگاری کے سبب پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دسمبر 2021 تک ہندوستان میں بے روزگاروں کی تعداد 5 کروڑ 3 لاکھ تھی۔ جس میں خواتین کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ تھی۔ جبکہ ملک میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج بے روزگاروں کی تعداد 33 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ شدت پرست عناصر کی طرف سے پھیلائے گئے مذہبی جنون کی وجہ سے معاشرے کے افراد کے درمیان تعلقات خراب ہو رہے ہیں اور فرقہ پرستی کا زہر گھل رہا ہے۔ منیش گپتا نے کہا کہ جے پور-ممبئی چلتی ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے مذہبی بنیادوں پر ایک خاص کمیونٹی کے بہت سے لوگوں کو گولی مار دی جس کی جسقدر بھی مذمت کی جائے کم پے۔
0 Comments