Latest News

اب نئے ضابطوں کے تحت بنے گا پاسپورٹ، پاسپورٹ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے کی گئی تبدیلیاں۔

رپورٹ: سمیر چودھری۔
ہندوستانی پاسپورٹ بنانے والی کمپنیوں نے پاسپورٹ کی درخواست دینے سے متعلق کچھ ضروری اور اہم تبدیلیاں کی ہیں۔واضح ہوکہ پاسپورٹ بنوانے کے لئے دی جانے والی درخواستوں کے شرائط وضوابط میں ترمیم کرنے کے لئے نئے ضابطوں کا نفاذ کیا گیا ہے ۔نئے ضابطوں کے تحت اب نئے پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے کے وقت کچھ اہم دستاویزات کو ڈیجی لاکر کی مدد سے اپ لوڈ کرنا ہوگا۔واضح ہوکہ اس بڑی تبدیلی کا نفاذ 5اگست سے کردیا گیا ہے اسلئے آئندہ جو لوگ پاسپورٹ کے لئے درخواستیں دیں گے انہیں ڈیجی لاکر کا استعمال لازمی طور سے کرنا ہوگا۔ڈیجی لاکر در اصل منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے مہیا کرایا جانے والا ڈیجیٹل والیٹ سروس ہے ۔درخواست دہندہ اپنی مارس شیٹ آدھار کارڈ،برتھ سر ٹیفکیٹ یا دیگر دستاویزات مذکورہ والیٹ کی مدد سے اپ لوڈ کریںگے۔جس کے بعد متعلقہ ویب سائٹ پر پاسپورٹ کی درخواست کی شرائط مکمل کی جاسکیں گی۔پاسپورٹ آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ درخواست دہندگان کے دستاویزات چیک کرتے وقت سامنے آنے والی دشواریوں کے مد نظر کیا گیا ہے ۔کیونکہ تاریخ پیدائش اور دیگر شخصی معلومات سے متعلق کئی غلطیاں سامنے آئی ہیںاسلئے ڈیجی لاکر کی مد د سے دستاویزات کی صداقت اور دستگی واضح ہوجائے گی ۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈیجی لاکر کی مدد سے دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کے بعد پاسپورٹ آفس میں اصل دستاویزات لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اس طریقہ کارسے پاسپورٹ بنانے کا عمل مزید سہل ہوجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر