Latest News

شاملی میں گھر کے صحن میں سورہی خاتون پر چاقو سے آخری سانس تک وحشیانہ حملہ۔

مظفرنگر:عزیز الرحمن خاں۔
شاملی میں گزشتہ شب ایک سوئی ہوئی خاتون (45) کو اس کے گھر کے صحن میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ کا شوہر باہر گیا ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کا پنچنامہ بھر کر پی ایم کو بھجوا دیا۔ پولیس اس معاملے میں ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
 تھانہ بدھانہ کے تحت منڈواڑہ گاؤں ساکن رامپال اپنی بیوی بالا (45) اور تین بچوں کے ساتھ 15 دن پہلے ہار علاقے کے بوچاکھیڑی گاؤں میں مکان خرید کر رہنے لگا تھا۔ رام پال کی بیوی بالا اور تین بچے پیر کی رات گھر پر تھے۔ جبکہ شوہر رامپال کہیں باہر گیا ہوا تھا۔
 بالا اور اس کے بچے گھر کے صحن میں سو رہے تھے۔ رات 3 بجے کے قریب دو نقاب پوش نوجوانوں نے چارپائی پر سوئی ہوئی بالا کی کمر پر چاقو سے وار کئے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ کچھ دیر بعد جب بچوں نے اپنی ماں کو خون آلود حالت میں دیکھا تو انہوں نے شور مچایا جس کے بعد گاؤں والے موقع پر جمع ہو گئے۔ اطلاع پر ایس پی ابھیشیک اور کرائم برانچ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جو کہ کچھ مشکوک نوجوانوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر