جامعہ ظفرالعلوم طاہر پور دہلی روڑ سہارنپور میں شراف چیریٹی آئی ہاسپٹل منانی کے اشتراک سے مفت آنکھوں کے طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا،جس میں ڈاکٹروں نے ایک سو بیس 120 سے زائد افراد کی آنکھوں کی جانچ کرکے انہیںادویات،چشمے دیتے ہوئے آنکھوں کی حفاظت کے لئے ضروری صلاح و مشورے دیئے۔
آج شراف چیریٹی آئی ہاسپٹل منانی کے تعاون سے جامعہ ظفرالعلوم طاہر پور دہلی روڑ سہارنپور میں آنکھوں اس مفت طبی کیمپ میں ڈاکٹر آرتی اور ڈاکٹر ساکشی نے 120 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کے جانچ کرکے انہیں ادویات دی ۔ساتھ ہی کئی مریضوں کو چشمے دیئے اور انہیں آنکھوں کی حفاظت کے متعلق متعدد مشورے دیتے ہوئے کئی مریضوں کے آپریشن بھی تجویز کئے۔
اس موقع پر جامعہ ظفرالعلوم طاہر پور کے ناظم مولانا محمد فاروق نے خدمت خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مذہب اسلام میں خدمت خلق کو عظیم کار خیر کا درجہ حاصل ہے، اسلئے ہمیں بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کی بنیادوں پر خدمت کرنی چاہئے اور اپنے اندر خدمت کے جذبہ کو ہمیشہ بیدار رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جسم کے ہر اعضاءکے ساتھ آنکھیں بھی اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ نعمت عظمیٰ ہے، اسلئے ہمیں آنکھوں کی حفاظت کرنی چاہئے ،یہ کیمپ بھی خدمت خلق کا ایک اہم حصہ ہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی اس کا سلسلہ جاری ہے گا۔ انہوں نے ہاسپٹل کے ڈاکٹروں اور کیمپ میں تعاون کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر قاری غفران، قاری صدام، محمد مصروف، ریاست علی، رخسانہ، فرزانہ، مرشد، کسم، زرینہ، عبد الغفوروغیرہ موجود رہے۔
0 Comments