Latest News

مولانا ظہور احمد قاسمی کے لئے دعائے صحت کی اپیل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
علاقہ کے مشہور و بزرگ عالم دین مولانا ظہور احمد قاسمی صدر جمعیت علماءضلع سہارنپور سخت علیل ہیں،وہ سیلا کوئی اتراکھنڈ ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ 
اس سلسلہ میں جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی ناظم جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو رامپور منیہاران نے بتایاکہ مولانا ظہور احمد قاسمی صدر جمعیة علماءضلع سہارنپور کو علالت کے باعث گزشتہ روز اسپتال میں داخل کرایاگیاہے، جہاں انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں ماہر ڈاکٹر مولانا کا علاج کررہے ہیں۔ مولانا شمشیر قاسمی نے تمام احباب سے مولانا ظہور احمد قاسمی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعاوں کی اپیل کی۔
مولانا کے بڑے بیٹے چودھری انعام پردھان نے بھی آئمہ مساجد، ارباب مساجد، طلبہ اور عوام سے مولانا موصوف کے لئے دعاءصحت کی اپیل کی ہے۔ اللہ تعالی حضرت والا کو جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ نصیب فرمائے آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر