مظفرنگر کے چھپار کے پاری گاؤں کے جنگل میں کلدیپ کو اس کے اپنے ہی کزن نے دو کروڑ کی زمین کے لالچ میں دس لاکھ کی سپاری دے کر موت کے گھاٹ اتر وادیا ہے پولیس نے مقتول کے کزن سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم فرار بتائے گئے ہیں
ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے پولس لائن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 4 اگست کی رات پاری گاؤں ساکن کلدیپ کا فارم سے واپس آتے وقت قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران
گاؤں بلاس پور کے لقمان، شاہ پور کے گاؤں شورم کے طاسین، ساحر اور سونو، ملاہیڑی گاؤں منصور پورکو گرفتار کیا جنہوں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ مقتول کے کزن اروند عرف جونی نے قتل کے لیے دس لاکھ کی سپاری رکھی تھی۔ جونی اپنے تین بچوں اور بیوی کے ساتھ کلدیپ کے گھر کافی عرصے سے رہتا تھا۔ اس کے حصے میں دو کروڑ کی زمین تھی۔ جانی کی نظریں اس زمین پر تھیں۔ جب کلدیپ کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تو جونی سوچنے لگا کہ اب اسے زمین نہیں ملے گی۔ اس وجہ سے جونی نے اپنے گاؤں کے رہنے والے ساحر اور سونو کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا۔
دونوں کی ملاقات تتاوی کے عابداور ، بلاس پور نئی منڈی کے ساجد عرف ماسٹر اور منڈی کے رہائشی کالا سے ہوئی۔ دس لاکھ میں قتل کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد پہلے پچاس ہزار روپے دیے گئے۔ اس کے بعد ساجد، عابد، کالا، لقمان، تحسین نے قتل کا ارتکاب کیا۔ اس سے پہلے جونی نے ساحر اور سونو کو کھیتوں کا راستہ دکھایا تھا۔
سی او ونے گوتم نے بتایا کہ اس کا کزن جونی کافی دنوں سے کلدیپ کے گھر رہتا تھا۔ کلدیپ کے بھائی اور والد کی پہلے ہی موت ہو چکی تھی۔ جونی کھیتی باڑی میں کلدیپ کی مدد کرتا تھا۔ شادی کے بعد کلدیپ نے جونی کو اخراجات کے لیے کم پیسے دینا شروع کر دیے تھے، جس کی وجہ سے جونی مشکل میں تھا چبکہ اس کی نظریں پہلے ہی کلدیپ کی زمین پر تھیں۔
0 Comments