Latest News

عشق کی ماری فلپائن کی لڑکی وارانسی آکر اپنے عاشق کے ساتھ سات پھیرے لیکر شادی کے بندھن میں بندھی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
وارانسی میں ایک غیر ملکی لڑکی ہندو رسم و رواج کے مطابق ترلوچن مہادیو مندر میں سات پھیرے لگاکر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے خاندان کے افراد اور علاقائی لوگوں نے نئے جوڑے کو مبارکباد دی۔ دلہن نے کہا کہ وہ ہندوستانی ثقافت سے بہت پیار کرتی ہے۔
اکھلیش کی ایک ریسٹورنٹ میں ایک غیر ملکی خاتون سے ملاقات ہوئی، پھر محبت ہو گئی اور اب شادی کر لی۔ یہ وارانسی کے کارکھیانو کے اکھلیش وشوکرما کی کہانی ہے۔ اکھلیش قطر ایئرویز میں کیبن کریو (فلائٹ اٹینڈنٹ) ہیں۔ اکھلیش نے بتایا کہ فروری 2022 میں ان کی ملاقات 30 سالہ تانیہ پاولیکو سے قطر کے ایک ریستوران میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔ یہ ملاقات رفتہ رفتہ دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے ازدواجی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ اس رشتے کو آگے بڑھانے کے لیے اکھلیش اور تانیہ نے اپنے اپنے گھر والوں کے سامنے شادی کی پیشکش کی۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں کے گھر والے بھی آسانی سے مان گئے۔ اس کے بعد دونوں نے یکم مارچ کو جارجیا میں شادی کر لی اور ساتھ رہنے لگے۔ ہندوستانی روایت سے لگاؤ کی وجہ سے انہوں نے ہندو رسم و رواج سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دونوں کچھ دن پہلے وارانسی کے کارکھیانو میں گھر پہنچے تھے۔ جون پور سرحد پر واقع ترلوچن مہادیو مندر میں کنبہ کے افراد کی موجودگی میں سات پھیرے لئے اکھلیش نے بتایا کہ تانیہ پاولیکو کی پیدائش اٹلی میں ہوئی تھی۔ فلپائن میں تعلیم حاصل کی۔ اب ان کا خاندان امریکہ میں رہتا ہے۔ حالانکہ تانیہ فلپائن میں رہتی ہے۔ وہ وہاں انگریزی کی استاد ہیں۔ بتایا کہ اس کی بیوی ہندی بولنا سیکھ رہی ہے۔ تانیہ کو ہندوستانی ثقافت سے پیار ہے۔ یہاں کی روایات کے بارے میں جان کر اور ہمارے خاندان سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر