سیتا پور: عزیز الرحمن خاں۔
یوپی کے سیتا پور میں دوہرے قتل کی واردات سے سنسنی پھیل گئی۔ دوہرے قتل میں حملہ آوروں نے پہلے جوڑے کو ڈنڈوں سے مارا اور پھر تیز دھار ہتھیاروں سے کاٹ دیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس پی چکریش مشرا بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ دوہرے قتل کا سنسنی خیز واقعہ ہرگاؤں تھانہ علاقہ کے راجے پور گاؤں کا ہے۔ قتل کا سبب پیچھے محبت کی شادی ہے
موصولہ اطلاعات کے مطابق راجے پور ہرگاؤں ساکن عباس علی گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اس کے پڑوسی شیلیندر جیسوال، والد رامپال اوراس کے بہنوئی پلو کا عباس علی اور اس کی بیوی سے جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ رام پال کے رشتہ داروں نے پہلے لاٹھیوں سے حملہ کیا اور پھر عباس اور اس کی بیوی خیر النساء پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ متوفی جوڑے کے بیٹے شوکت کے رام پال کی بیٹی روبی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ شوکت 2020 میں روبی کو لے گیا تھا۔ روبی اس وقت نابالغ تھی۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے شوکت کو جیل بھیج دیا تھا جس کے بعد اس نے جون کے مہینے میں دوبارہ شادی شدہ روبی کو اغوا کر لیا۔ گھر والوں نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا لیکن اب روبی بالغ ہو چکی تھی۔ اس نے اپنا بیان بھی شوکت کے حق میں دیا، تاکہ اس کیس میں شوکت پر کوئی الزام ثابت نہ ہو سکے۔
کچھ دنوں کے بعد شوکت کو پرانے کیس میں جیل جانا پڑا۔ وہ گزشتہ بدھ کو ہی جیل سے باہر آیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہے۔
0 Comments