مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کی سیاہی مسجد گزری بازار میں جمعیت علمائے ہند میرٹھ کی امن فیلو شپ کے تعلق سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں شہر کے تمام ائمہ علماء و ذمہ داران و ممبران جمعیت علماء شہر میرٹھ و دیگر معزز حضرات شریک رہے جس کی صدارت مولانا محمد سلمان قاسمی نائب صدرجمعیت علماء مغربی اتر پردیش واستاذ حدیث دارالعلوم شہرنے میرٹھ کی ۔
نظامت مولانا سیف اللہ جنرل سیکریٹری شہر میرٹھ نے کی جس میں عمومی خطاب حضرت مولانا مفتی عبیداللہ نے کیا نیز امن فیلو شپ کا تعارف و اغراض ومقاصد پر روشنی مولانا محمد کامل میرٹھی نے ڈالی۔ شرکاء مجلس نے ہر طرح سے ہمہ وقت اپنی خدمات امن فیلو شپ کے لیے دینے کا عزم مصمم کیا۔
مجلس میں مولانا محمد سلمان قاسمی نائب صدرجمعیت علماء مغربی اتر پردیش واستاذ حدیث دارالعلوم شہر میرٹھ، مولانا سیف اللہ جنرل سیکریٹری شہر میرٹھ، مفتی جنید نائب صدر جمعیت علماء شہر میرٹھ، مفتی عفیف اللہ، مولانا شاہنواز، مولانا محمد عمران، مولانا علیم الدین، حافظ محمد عمران، مولانا محمد مبین، مفتی محمد عارف، مولانا محمد شعیب، مفتی محمد اسعد، حاجی شیراز الرحمن خازن جمعیت علماء میرٹھ، مفتی عبداللہ قاری محمد زبیر، مولانا محمد سعید، مولانا محمد سلمان رکن جمیعت علماء شہر میرٹھ، مولانا نور محمد محمد کامل میرٹھ شریک رہے۔ محمد طلحہ بلند شہر خدام جمعیت علماء امن فیلو شپ میرٹھ نے اظہارِ تشکر کیا۔ مجلسِ کا ختتام صدر مجلسِ کی دعا پر ہوا۔
0 Comments