نوئیڈا: سیما حیدر کے بعد سونیا اختر بنگلہ دیش سے ایک بچہ کے ساتھ بھارت آئی ہے، بنگلہ دیش سے بھارت آنے والی سونیا اختر نے ایک شخص پر سنگین الزامات لگائے ہے۔
الزام ہے کہ نوئیڈا کے رہنے والے سوربھ کانت تیواری نے اس سے شادی کی تھی۔ سونیا کی شادی 14 اپریل 2021 کو بنگلہ دیش میں ہوئی تھی۔ سوربھ 2017 سے 2021 تک بنگلہ دیش میں کام کرتا تھا۔ وہ ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی ایک نجی کمپنی میں کام کرتا تھا۔۔سوربھ نے گزشتہ 6 ماہ سے خود کو سونیا اختر سے دور کر رکھا تھا۔ اب سونیا اختر ایک سالہ بچے کے ساتھ بھارت پہنچ گئیں۔ سونیا اختر کے مطابق سوربھ پہلے ہی شادی شدہ ہے۔ اسے چھوڑ کر وہ نوئیڈا میں اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہا ہے۔
معلومات کے مطابق نوئیڈا پہنچی بنگلہ دیش کی سونیا اختر کا دعویٰ ہے کہ اس نے تین سال قبل نوئیڈا کے نوجوان سے شادی کی تھی۔ وہ نوئیڈا کے سورو کانت تیواری کے رابطے میں آئی اور اس کے بعد اس نے تین سال پہلے بنگلہ دیش میں اس سے شادی کی تھی۔سونیا اختر اپنے ایک سال کے بچے کے ساتھ بنگلہ دیش سے ہندوستان آئی ہے۔ یہاں آنے کے بعد وہ اپنے مبینہ شوہر سے ملنے گئی، لیکن وہاں اسے مایوسی ہاتھ لگی ۔ سونیا اختر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نوئیڈا میں رہنا چاہتی ہیں، لیکن اس کے شوہر نے اس کو ساتھ رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس نے الزام لگایا کہ ہندوستان میں رہنے والے اس کے شوہر نے دوسری عورت سے شادی کرلی ہے۔ سونیا نے اب اپنے ایک سال کے بچے کے ساتھ نوئیڈا پولیس سے انصاف کی فریاد کی ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments