Latest News

میرٹھ میں اسور اور مرزا پور ویب سیریز دیکھنے کے بعد ایل ایل بی کے طلبا نےکیاجوڑے کا قتل، یوٹیوب سے پولیس سے بچنے کے طریقے سیکھے۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے کشن پوری میں اسپورٹس بزنس مین اور ان کی بیوی کے قتل کے معاملے میں پولیس کو آخر کار کامیابی مل گئی۔ پولیس نے واقعہ کو انجام دینے والے ریلوے روڈ پر واقع پریم پوری سے دو طالب علموں کو حراست میں لے لیا ہے جن سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزموں سے کی گئی پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہے کہ ملزمان باہر کے ہیں جن کا تاجر کے خاندان یا فیکٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ایل ایل بی کے طالب علم ہیں، جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے تھے۔ قتل ڈکیتی کی نیت سے کیا گیا۔ ملزمان کئی دنوں سے ریکی کر رہے تھے، انہیں معلوم تھا کہ تاجر کا بڑا بیٹا نوین روزانہ صبح اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ سیر کو جاتا ہے۔
 ملزم طلباء کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ابھیشیک کا چھوٹا بیٹا اور نوین کی بیٹی انشیکا (15) گھر پر ہیں۔ کیونکہ انشیکا بھی اس وقت تک اسکول جاتی تھی، لیکن وہ جمعرات کو اسکول نہیں جاتی تھی۔ وہ اسی مقصد سے گھر میں داخل ہوا تھا، اس وقت گھر میں صرف تاجر دھن کمار جین اور ان کی بیوی موجود ہوں گے۔ ایسی صورت حال میں وہ واردات کو آسانی سے انجام دے سکتے ہیں ملزم پریانک نے 2020 میں اسور اور مرزا پور سمیت کئی ویب سیریز دیکھی تھیں جس کے بعد اس نے واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس نے یوٹیوب پر پولیس سے بچنے کے راستے تلاش کیے تھے۔ اس کے بعد موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کر دی گئی، دستانے، ماسک اور ہیلمٹ کا استعمال کیا گیا۔ واردات سے ایک روز قبل بھی ملزمان کرائے پر کمرہ لینے کے بہانے تاجر کے گھر گئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر