Latest News

مولانا بلال حسنی ندوی کورکن شوریٰ منتخب ہونے پر پیش کی مبارکبا، حضرت مولانا عبداللہ مغیثی اور مولانا عبدالمالک مغیثی کا اظہار مسرت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شورٰی نے مجلس میں نئے رکن شوریٰ کے طور پر ندوة العلماء لکھنو کے ناظم مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی کو بطور رکن شوری دارالعلوم دیوبند منتخب کیا ہے، شورٰی کے اس فیصلے کی چارسو پذیرائی ہو رہی ہے۔دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانے میں منعقد سہ روزہ اجلاس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے صدر حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پاس کرنے کے بعد اراکین شوری نے ندوو العلماءلکھنو کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے سیکرٹری مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی کے نام کی تجویز نئے رکن شوری کے طور پر پیش کی گئی جسے اراکین شوری نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے۔
مولانا بلال عبد الحی حسنی ندوی ناظم ندوةالعلماءلکھنو کو ازھر ھند دارالعلوم دیوبند کی موقر شوری کا رکن منتخب کئے جانے پر عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی اورمولانا کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔مولانا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ بڑی خوشی ہوئی کہ دارالعلوم دیوبند کے ارباب انتظام نے مولانا بلال عبد الحی حسنی ندوی ناظم ندوہ العلمائ لکھنو کو شوری کا رکن بنایا۔ مولانا اپنے اندر خدمت دین و ملت کا بے پناہ جذبہ رکھتے ہیں۔ ان شاءاللہ تعالی یہ فیصلہ ادارے کے لیے مفید ترین ثابت ہوگا اور مجھے ادارہ کی ترقی اور اس کے استحکام میں نیک فالی کی امیدیں ہیں۔ مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیا ملی کونسل نے اپنے تاثراتی کلمات میں کہا کہ مولانا کو دارالعلوم دیوبند کا رکن شوری منتخب کیا گیا ہے اس خبر کو سن کر بے حد خوشی ہوئی، آپ بہت ہی قابل اور مخلص آدمی ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کی ذات سے دارالعلوم دیوبند کو فائدہ پہنچے گا، اس موقع پر ملی کونسل سہارنپور و ادارہ جامعہ رحمت گھگھرولی کی جانب سے مولانا بلال عبد الحی حسنی ندوی کو بے حد مبارکباد، اللہ تعالیٰ قدم قدم پر آپ حامی و مددگار ہو آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر