Latest News

ڈمپر کی زد میں آکر بائک سوار باپ اور معصوم بیٹی کی موت، متوفی کی اہلیہ اور بیٹا شدید زخمی، ڈی سی ایم نے ماری اسکولی بچوں کے ٹیمپو میں ٹکر، نصف درجن بچے زخمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسیٹ ہائیوے ہائیوے پر ریت بجری سے بھرے ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان اور اس کی ڈیڑھ سالہ معصوم بچی کی موت دردناک موت ہوگئی۔ جبکہ متوفی کی بیوی کی ضلع اسپتال میں تشویشناک حالت بنی ہوئی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 10 بجے تھانہ ناگل علاقہ کے گاوں نین سوب کی کا باشندہ 26 سالہ نیّوم اپنی بیوی رخسانہ، بیٹے سعد اور بیٹی عارفہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ناگل سے گھر واپس آ رہا تھا۔ جیسے ہی وہ سادھارنسر چوک سے اپنے گاو ¿ں کی طرف مڑا تو پیچھے سے آئے تیز رفتارکان کنی سے بھرے بے قابو ڈمپر نے اس کی موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار نیّوم کی ڈمپر کی زد میں آکر موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی جبکہ اس کی بیوی رخسانہ بیٹا سعد اور بیٹی عارقہ کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے نا گل ہسپتال سے ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا۔ جہاں ڈیڑھ سالہ معصوم بچی عارفہ نے بھی دوران علاج دم توڑ دیا۔ اہلیہ رخسانہ کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ جبکہ سعد خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع پر ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔وہیں اس دردناک حادثہ کے بعد نیوم کے خاندان میں کہرام مچاہواہے۔
دوسری جانب، سہارنپور مظفرنگر اسٹیٹ ہائی وے پر اسکول کے طلبہ وطالبات سے بھرے ایک ٹیمپو کو ڈی سی ایم نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں آدھا درجن کے قریب طالب علم زخمی ہوگئے ان زخمی طالب علموں کو ٹیمپو کے ڈرائیور نے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جبکہ ڈی سی ایم کا ڈرائیور گاڑی لیکر فرار ہوگیا ۔موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح دیوبند کوتوالی کے گاو ¿ں میگھ راج پور سے آدھا درجن کے قریب اسکولی بچے ٹیمپو میں سوار ہوکر اسکول جارہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے ٹیمپو میں ٹکر مار دی ۔اس ٹکر کے نتیجہ میں ٹیمپو ہائی وے پر پلٹ گیا ۔ٹیمپو کے پلٹتے ہی بچوں نے چیخ وپکار شروع کردی جس سنکر موقع پر راہ گیر جمع ہوگئے اور انہوں نے ٹیمپو سے بچوں کو نکالنے میں مدد کی جس کے بعد ٹیمپو کا ڈرائیور زخمی بچوں کو لیکر دیوبند کے سرکاری اسپتال پہنچ گیا اور بچوں کے والدین کو بھی بذریعہ فون حادثہ کی اطلاع دی ۔ٹیمپو کے ڈرائیور انکت نے بتایا کہ وہ صبح کے وقت میگھ راج پور سے بچوں کو لیکر تلہیڑی کے بھارتیہ انٹر کالج جا رہا تھا لیکن جیسے ہی وہ ساکھن نہر کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے ٹکر مار دی جس کیوجہ سے ٹیمپو پلٹ گیا ۔اس حادثہ میں 12سالہ رادھے ،کارتک ،11سالہ سرشتی،16سالہ کارتک ،12سالہ گوری اور 15سالہ سونو زخمی ہوگئے جنہیں ڈرائیور نے بغیر کسی کارروائی کئے اسپتال میں داخل کرایا ۔سبھی زخمی بچوں کی مرہم پٹی کرنے کے بعد چھٹی دیدی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر