دیوبند کے معروف تکنیکی تعلیم کے ادارہ مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ دیوبند کے احاطہ میں یک روزہ روزگا کیمپ منعقد کیاگیا اور کیمپس انٹریو لئے گئے، اس کیمپس انٹر یو پروگرام میں مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے الیکٹریشن ٹریڈ،الیکٹرونکس ٹریڈ اور فیٹر ٹریڈ سے ٹریننگ مکمل کرنےوالے طلبہ نے شرکت کی۔ اس دوران مدنی آئی ٹی آئی سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے طلبہ نے ملازمت حاصل کرنے کے لیے انٹرویو دیا۔ راجستھان کی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کو طلباءنے اپنے کورس سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کو راجستھان کے پریرنا گروپ اور دیگر کمپنیوں کے نمائندے عیدگاہ روڈ پرواقع مدنی آئی ٹی آئی دیوبند پہنچے اور طلبہ کا انٹرویو لیا۔ آئی ٹی آئی پاس کرنے والے طلباءکے انٹرویو کے بعد کمپنی کے ایچ آر توصیف احمد نے بتایا کہ جلد ہی منتخب طلباءکو ملازمت سے متعلق تقرری نامے سونپے جائینگے۔
ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی نے بتایا کہ وقتاً فوقتاً مختلف کمپنیاں مدنی آئی ٹی آئی میں آتی ہیں اور طلبہ کا انٹرویو کرتی ہیں۔ اب تک بہت سے طلباءمختلف کمپنیوں میں بہتر روزگا حاصل کر چکے ہیں۔ منگل کو بھی 52 طلباءنے انٹرویو دیا ہے۔مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے منیجر سہیل صدیقی نے بتایا کہ پریرنا گروپ بدوے انجینئرنگ لمیٹیڈ بھواڑی اور راجستھان کی کمپنی تپوکارا کی جانب سے طلبہ کے کیمپس انٹرویو لئے گئے ہیں، انہوں نے بتایاکہ 52 طلبہ نے اس انٹرویو پروگرام میں شرکت کی۔ پرنسپل نوشاد احمد نے بتایاکہ کمپنی کے ایچ آر توصیف احمد طلبہ کی استعداد اور معلومات اور تکنیکی دلچسپی سے کافی متاثر ہوئے ہیں،امید ہے اس کیمپ سے اکثر طلبہ کو بہتر روزگا ر حاصل کرنے کا مواقع حاصل ہوگا۔ اس دوران تنویر احمد، کلیم ہاشمی، اجے ویر، محمدکامل، سید نجم، مسرت، راشد، ناہید اور مرغوب وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments