Latest News

مرزا مریم جمیلہ کو بچوں کے لیے محلہ لائبریری تحریک چلانے پر دہلی میں انڈیا کے ۱۰۰ چینج میکر آف دی ایئر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اورنگ آباد:  شہر کے اقراء اردو ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ مرزا مریم جمیلہ ولد مرزا عبدالقیوم ندوی کو دہلی غریب مزدور محلوں اور بستیوں میں بچوں کے لیے محلہ لائبریری مہم چلانے کے لیے۔ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز
 (AMP) 
کی جانب سے 100 متاثر کن افراد کو "چینج میکر آف دی ایئر" ایوارڈ سے نوازا گیا ہے.
اے ایم پی کے تیسرے قومی کنونشن میں 86 قومی اور ریاستی سطح کی این جی اوز کو بہترین این جی او کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 100 متاثر کن افراد کو چینج میکر ایوارڈز دیئے گئے۔
یوم آزادی کی شام 15 اگست 2023 کو حکیم عبدالحمید آڈیٹوریم، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں ایک یادگار تقریب میں ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔
خیال رہے کہ مہاراشٹر کے مشہور تاریخی شہر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے چلائے جانے والی محلہ محلہ لائبریری تحریک کے تحت 35 بچوں کی لائبریریاں شروع کرنے لیے اس باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے. ایوارڈ دئیے جانے پر مرہم کے والد جو خود ایک سماجی جہدکار اور ملک میں مطالعہ کے تحریک کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہتے ہیں. سال گزشتہ
 AMP 
نے انہیں بھی ایوارڈ سے نوازا تھا. انہوں نے عامر ادریسی اور فاروق صدیقی اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا.
مریم مرزا کوتایوارڈ ملنے پر اسکول انتظامیہ،رشتہ دار اور شہریان نے مبارکبادپیش کی ہے.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر