Latest News

ممبئی میں داعئی اسلام صادق علی کا جوان العمری میں اچانک انتقال پُر ملال۔

ممبئی: عزیز الرحمن خاں۔
ممبئی میں البر فاؤنڈیشن اور کئی دعویٰ سینٹر و مراکز میں دل و جوش وخروش سے دعوتی میدان میں اپنی جوانی صرف کرنے والی شخصیت نیز انگریزی، ہندی، مراٹھی، اردو اور تمل زبانوں میں لوگوں کو اللہ کا پیغام پہنچانے والے، علمائے کرام سے والہانہ محبتاور انہیں ممبئی میں بلاکر مواعظ حسنہ سے مستفید کرانے کے ذوق اور اُن کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے والے، الصراط حج و عمرہ ٹریولز کے مینیجر داعئی اسلام صادق علی( 36) داعئی اجل کو لبّیک کہتے ہوئے ہم سے رخصت ہو گئے ہیں۔
 
پسماندہ گان میں چار بچے ہیں سب سے چھوٹی بیٹی صرف ایک سال کی ہے، نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر چیتا کیمپ اہل حدیث مسجد میں ادا کی گئی جسمیں ہر مکتبہ فکر معززین و عوام کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ اطلاع مرحوم کے بھائی حافظ محمد سلوک عمری فیضی امام خطیب مسجد التوحید تامبرم، چنئی نے دیتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر