Latest News

چندریان-۳ کے لیے نماز پڑھنے سے انکار اور مولانا خالد رشید فرنگی محلی کا ریکارڈ۔حقائق کے آئینے میں: ✍: سمیع اللہ خان۔

چندریان-۳ کے لیے نماز پڑھنے سے انکار اور مولانا خالد رشید فرنگی محلی کا ریکارڈ۔
حقائق کے آئینے میں: ✍: سمیع اللہ خان۔
 کل ہم۔نے جب اسلامک سینٹر لکھنؤ میں چندریان۔3 کی کامیابی کے لیے نماز ادا کرنے کی خبر پر تحریر لکھی تو اس کےبعد اس حرکت سمیت اس کی قیادت کرنے والے مولانا خالد رشید فرنگی محلی پر مسلمانوں کی طرف سے چوطرفہ تنقید شروع ہوگئی، کیونکہ کوئی بھی مسلمان نماز جیسی مہتم۔بالشان اسلامی عبادت کو دیش۔بھکتی ثابت کرنے کے لیے اس طرح استعمال کرنے پر تڑپ اٹھے گا، 
 یہ حرکت کس قدر سیاسی تھی اس کا اندازہ آپ صرف اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ بھارت سرکار کی مرکزی کابینہ کے وزیر کرن رجیجو تک نے اس خبر کو شائع کیا اور کہا کہ مسلمانوں نے چندریان۔3 کے لیے نماز پڑھی، ہماری بات صرف میڈیا کی کوریج کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ اس سیاسی نماز پر مرکزی سرکار کے رسپانس کی بنیاد پر بھی ہے، کیا آپ سوچ رہے تھے کہ ہم لوگوں کی نظر کرن رجیجو کے بیان پر نہیں پڑےگی؟ مودی سرکار کے مرکزی وزیر تک یہ خبر کیا یونہی پہنچی ہوگی؟ یا اس طرح کی مرعوبانہ نیشنلسٹ حرکتیں کرنے کےبعد نظرِ عنایت حاصل کرنے کے لیے پہنچائی جاتی ہیں؟ 
پتانہیں ہمارے لوگوں کی یادداشت کمزور ہے یا سیاسی لوگ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کو آسانی سے بیوقوف بنایا جاسکتا ہے، لوگ مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی "سیاسی نماز" پر تعجب کررہے ہیں جبکہ، خالد رشید صاحب کا ریکارڈ ایسی واہیات اور مرعوب نیشنلسٹ حرکتوں سے بھرا پڑا ہے، 
 خالد رشید فرنگی محلی، دیوالی منا چکے ہیں۔
خالد رشید فرنگی حلی، ہولی کے لیے جمعہ کی نماز مؤخر کرنے کی بات کرچکے ہیں۔
رمضان میں سحری کے دوران لاؤڈاسپیکر استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔
 خالد رشید صاحب رمضان کی نمازِ الوداع سکھلاتے ہوئے پائے گئے ہیں جبکہ ایسی کوئی نماز شریعت میں پائی نہیں جاتی یہ بدعت ہے، ایسی کئی ساری مثالیں ہیں ۔ پتانہیں کیوں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے اس درجہ سیاسی، متنازعہ اور غیراسلامی نیشنلزم کے لیے ہاتھ پیر مار کر مسلمانوں کو تحریف کی طرف دعوت دیتے رہنے والے ممبر کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی؟ 
نیز یہ بھی شمار کرنے کی ضرورت ہے کہ خالد رشید صاحب نے آج تک سنگھی مظالم، ہندوتوا نفرت اور یوگی کے غنڈہ راج کےخلاف اترپردیش کے مسلمانوں کے لیے کیا کِیا ہے؟
البتہ اب خالد رشید صاحب نے چندریان کے لیے نماز ایجاد کرنے کی کوشش کی تھی لیکن جب مسلمانوں کی طرف سے اس " سیاسی نماز" پر ردعمل زیادہ آنے لگا تو عادت کےمطابق مولوی فرنگی محلی صاحب کے اطراف رہنے والوں نے رات گئے اس نماز کے قیام سے ہی انکار کرکے جان چھڑانے کی کوشش کی، یہ ہمارے یہاں ہمیشہ ہی ہوتا ہے، پہلے ہماری شخصیات اور قدآور جماعتوں کے افراد کوئی غلط کام کرتے ہیں سرکاری مفادات حاصل کرنے کے لیے پھر بعد میں اگر اس پر عام مسلمان غصہ ہوتے ہیں اور ان حضرات کی بدنامی ہونے لگتی ہے تو اس سے مُکر جاتے ہیں یا تاویل کرنے لگتے ہیں، اس معاملے میں بھی یہی ہورہا ہے، رات ۱۱ بجے سے اس خبر کو جھٹلانا شروع کیا گیا ہے اور صبح ہوتے ہوتے ہمارے انباکس اس جھوٹی تاویل کی وضاحت سے بھر گئے ہیں، 
اس پر ہمیں صرف اتنا عرض کرنا ہے:
بھارت کی مودی سرکار کے وزیر کرن رجیجو سمیت بھارت کے دنیا بھر میں پڑھے اور پیروی کیے جانے والے ذرائع ابلاغ نے صاف صاف خبر دی ہے کہ اسلامک سینٹر لکھنؤ میں چندریان۔3 کی کامیابی کے لیے نماز ادا کی اور دعا کی، اتنا ہی نہیں، تمام میڈیا ہاؤز نے اسلامک سینٹر میں نماز ادا کرتے ہوئے مکمل نماز کی ویڈیو بھی پوسٹ کی، اس طرح کہ دیکھو یہ نماز چندریان۔3 کے لیے ادا کی جارہی ہے،
اگر یہ خبریں جھوٹی تھیں تو مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ان خبروں کی اشاعت کےبعد جاری کردہ اپنے انٹرویو میں اس کی تردید کیوں نہیں کی؟ 
نماز کی مکمل ویڈیو نیشنل میڈیا پر کیسے آئی؟ واضح طورپر نیشنل میڈیا کو نماز کی ویڈیو بنانے دیا گیا، کیوں؟ نماز کا اگر چندریان سے تعلق نہیں تھا تو عین نماز کو نیشنل میڈیا پر کیوں فلمایا گیا وہ بھی اسلامک سینٹر میں میڈیا کو مدعو کرکے یہ کام کروایا گیا اس کا کیا مطلب؟
ٹائمز آف انڈیا، ہندوستان ٹائمز اور اے۔این۔آئی سمیت ملک بھر کے آفیشل میڈیا ہاؤز نے کہا ہے کہ چندریان کے لیے نماز ہوئی اور دعا مولانا خالد رشید نے کروائی، اگر ایسا نہیں ہوا تھا تو مولانا خالد رشید نے اس کی تردید کیوں نہیں کی؟ کیوں میڈیا کو نماز کی فلم بنانے کے لیے جائے نماز تک ویڈیو کیمرے کےساتھ access دیا؟
چلیے سب چھوڑیے مودی سرکار میں مرکزی کابینہ کے وزیر کرن رجیجو نے بھی یہی لکھا ہے کہ مسلمانوں نے لکھنؤ اسلامک سینٹر میں چندریان کی کامیابی کے لیے نماز ادا کی ہے، اس پر کیا کہیں گے؟ 
کچھ مت کریے آپ صرف اتنا کردیجیے کہ جس میڈیا کو آپ نے نماز کی ویڈیو بنوانے کے لیے مدعو کیا تھا اُسی میڈیا کو ایک بار پھر بلا کر کہہ دیجیے کہ میڈیا میں چندریان کے لیے نماز پڑھنے کی جو خبر چل رہی ہے وہ جھوٹی ہے، اور مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جو بیان دیا ہے کہ اسلامک سینٹر میں چندریان کے لیے نماز پڑھی گئی ہے وہ بیان غلط ہے، امید ہےکہ آپ سینٹرل منسٹر کے بیان کی تردید کرنے سے ذرا بھی نہیں ہچکچائیں گے"*ل
 بس آپ اتنی سی بات اُنہی میڈیا ہاؤز کے سامنے کہہ دیجیے جنہیں آپ نے کل بھر بھر کے انٹرویو دیے تھے، یقیناً یہ آپکے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہوگا، 
اگر آپ یہ بیان دیتے ہیں تو ہم۔بھی اپنی بات واپس لے لیں گے، حالانکہ ہم نے جو کچھ کہا اور لکھا ہے وہ آپ کے ہی فراہم۔کردہ ذرائع ابلاغ کے حوالوں سے لکھا ہے، جنہیں آپ نے اپنے ادارے میں بلوا کر بچوں کے نماز کی ویڈیو بنوائی، اب آپ اگر رجوع کرنا چاہتے ہیں تو یہ ہمارے لیے خوش آئند اور بابرکت بات ہوگی، اور یہ ہماری تحریری کوششوں کا نیک حاصل ہوگا، آپ میڈیا میں آکر مذکورہ وضاحتی بیان دے دیجیے ہم اپنی بات واپس لے لیں گے، اس طرح مثال بھی قائم ہوگی اور آئندہ کوئی بھی مسلمان یا مسلم ادارہ دیش۔بھکتی کے لیے کم از کم نماز کو کھلونا بنانے سے پہلے سو بار سوچےگا۔

samiullahkhanofficial97@gmail.com

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر