Latest News

سپریم کورٹ کے فیصلہ کا کانگریسیوں نے کیا خیرمقدم، راہل گاندھی کو راحت ملنے کو بتایا ملک کے آئین اور انصاف کی جیت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سپریم کورٹ کے ذریعہ کانگریس لیڈ راہل گاندھی کی مودی سر نیم کے معاملہ میں گجرات ہائی کورٹ کے ذریعہ سنائی گئی سز ا پر روک لگائے جانے اور پارلیمنٹ کی رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ سے یہاں کانگریس لیڈران میں خوشی کا ماحول پیدا ہوگیا اور اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانگریس لیڈران نے کہا کہ یہ ہندوستانی آئین اور پورے ملک کے انصاف پسند افراد کی کامیابی ہے۔ اس سلسلہ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق رکن جاوید صابری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کی سزا پر روک لگاکر ہندوستانی آئین ، جمہوریت اور عدالتوں میں عوام کے یقین میں اضافہ ہوا ہے۔انہو ںنے کہا کہ یہ سچ کی جیت ہوئی ہے ، ہمیں عدالت سے انصاف ملا، بی جے پی نے سازش کی ، مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ سے عوام کے اندر عدالتوں پر یقین میں اضافہ ہوا ہے۔ اُدھر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری راجستھان الیکشن کمیٹی کے نائب انچارج اور منگلور کے سابق ایم ایل اے قاضی سید نظام الدین نے بھی سپریم کورٹ ک فیصلہ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی آئین ، ہندوستانی عوام اور پورے ملک کے انصاف پسند لوگوں کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ہر سچا ہندوستانی خوش ہے ۔ قاضی نظام الدین نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی راہل گاندھی کی شخصیت سے خوف زدہ ہیں ، کیوں کہ ہندوستانی عوام نے انہیں اپنا لیڈر مان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024میں انڈیا کے سبھی پارٹیوں کی مشترکہ محاذ کی حکومت بنے گی اور بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا۔کانگریس ورکرس کمیٹی کے ضلع صدر سلیم عثمانی نے سپریم کورٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کی سزا پر روک لگائے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج انصاف پسندی کی جیت ہوئی ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے پی سی سی رکن راحت خلیل نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی سزا کو سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کو ختم کرکے ان کی پالیمانی رکنیت کی بحالی کے فیصلہ کا استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ہندوستانی آئین اور ہندوستانی عوام کے ساتھ ساتھ اس ملک کے تمام انصاف پسند لوگوں کی جیت ہے ۔کانگریس لیڈر وریام خاں ،تنظیم صدیقی اور دیگر کانگریسی کارکنان نے راہل گاندھی کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر