Latest News

دیوبند کے محلہ خانقاہ میں گرِی آسمانی بجلی، گھر کا سبھی سامان جل کر راکھ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعرات کی تقریباً دو بجے ہلکی بارش کے درمیان محلہ خانقاہ میں آسمانی بجلی گرِنے ایک گھر میں آگ لگ گئی،اطلاع ملنے پر پہنچی فائر بریگیڈ گی ٹیم نے بمشکل آگ پر قابو پایا، بجلی کی گرج نے پورے محلہ اور آس پاس کے لوگوں کو دہشت زدہ کردیاتھا اور لوگ بیدار ہوگئے، حالانکہ غنیمت رہی کہ کسی طرح کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ 
اطلاع کے مطابق محلہ خانقاہ میں عیدگاہ روڈ پرواقع حافظ اسرائیل کے بند گھر میں گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی بارش کے درمیان رات تقریباً دو بجے آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی۔ اس دوران پڑوسیوں نے جب آگ کے اونچے اونچے شعلے دیکھے تو پولیس اور فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ کوتوالی پولیس اور فائر بریگیڈ کچھ دیر بعد موقع پر پہنچ گئی۔ جو بمشکل آگ پر قابو پا سکے۔ حادثے کے وقت مالک مکان اہل خانہ کے ساتھ کہیں گیا ہوا تھا۔ ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتاہے۔ آگ لگنے سے کمرے میں رکھا گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ بجلی گرج سے آس پاس کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی تھی اور کچھ دیر کے لئے لوگ بیدار ہوگئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر