Latest News

میرٹھ میں پڑوسی نوجوان نے دسویں جماعت کی نابالغ طالبہ کی عصمت دری کی، نوعمر پانچ ماہ کی حاملہ ہوئی تو لواحقین کو ہوا علم۔

مظفرنگر:عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے ںہسومہ علاقے کے گاؤں کی رہائشی 15 سالہ دوشیزہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ مزدوری کر کے خاندان کی کفالت کرتا ہے۔ الزام ہے کہ پڑوسی نوجوان اس کی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر چھ ماہ تک ریپ کرتا رہا۔ کچھ دنوں سے اسکی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ جب اس نے اسے ڈاکٹروں کو دکھایا تو پتہ چلا کہ بچی پانچ ماہ کی حاملہ ہے۔
 لڑکی نے بتایا کہ بوبن اسے ڈرا دھمکا کر ریپ کر رہا تھا۔ اتوار کو لڑکی کے والد نے ملزم بوبن کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ پولیس چوکی انچارج اونیش شرما نے بتایا کہ گاؤں میں چھاپہ مارا گیا، لیکن ملزمان فرار ہوگیا ہے. انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر