ممبئی: الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب(سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر ) اللہ کو پیارے ہوگئے۔
اناللہ واناالیہ راجعون۔
الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب (۹۰) کا مختصر علالت کے بعد مسینا ہاسپٹل بائیکلہ ممبئی میں اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ ان کے سانحہ وفات سے علمی حلقوں کی فضا سوگوار ہو گئی، یہ ملی اور سماجی بالخصوص قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کے لیے بھی گہرا دھچکا ہے۔
مرحوم انتہائی جری اور بہادر انسان تھے۔ ایسے حالات میں جب ہم لوگ مارے خوف کے دہشت گردی کے ملزم کی گلی سے بھی نکلنا چھوڑ دیتے ہین انہوں نے جمعیت علماء ہند ( مولانا ارشد مدنی) کے توسط سے قانونی لڑائی کی جوکھم بھری ذمہ داری آخری سانس تک نبھائی، ان کو انڈر ورلڈ سے دھمکیاں ملیں مگر ان کے پائے استقامت میں لرزش نہ آئی وہ ڈٹے رہے، بڑھاپا بھی راہ میں حائل نہ ہوسکا، یہ ملت کا بڑا نقصان ہے، بے لوث لوگ اٹھتے جارہے ہیں۔ یہ مولانا ارشد مدنی کی زیر قیادت جمعیت کا بھی بڑا خسارہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے آمین۔
الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے نو بجے 9.30 پیرولین جباری ہوٹل بھنڈی بازار ممبئی میں ادا کی جائیگی اور مرین لاین بڑے قبرستان میں تدفین ہوگی۔
سمیر چودھری۔
0 Comments