جانسٹھ کی سہیل مارکیٹ میں مولانا محمد حنیف سائنٹیفک لائبریری کا افتتاح جانسٹھ نگر پنچایت چئیر مین ڈاکٹر عابد حسین و نریش چندر اگروال کے دست مبارک سے عمل میں آیا جس میں علماء کرام, سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی افتتاحی تقریب میں مولانا سعید الزماں قاسمی مہتمم مدرسہ بحر العلوم کشن پوری نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ حصول علم کے بغیر صحت مند معاشرے کی تکمیل کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے ۔ ۔اور مسلمانوں کے تمامتر مسائل کا حل حصول علم میں پنہاں ہے اس لئے ضروری ہے کہ نسل نو کو زیور علم سے آراستہ کرائیں نگر پنچائت جانسٹھ کے چیئرمین ڈاکٹر عابد حسین نے کہا کہ لائبریری کا افتتاح بہت خوش آئند قدم ہے اور جس معروف شخصیت کی یاد میں اس کا نام رکھا گیا ہے ان سے کون متعارف نہیں ہے علاقے میں تعلیم خصوصا دینی تعلیم کو پھیلانے میں موصوف کا اہم کردار رہاہے ہم سبھی اہل علاقہ ان کے احسان مند ہیں انہوں نے لائبریری کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ میں اور میرے ساتھی اس لائبریری کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ الحاج ماسٹر اویس انور نے کہا کہ جانسٹھ میں لائبریری کا قیام ایک بڑا ہی جرأت مندانہ قدم ہے اس میں کافی محنت و مشقت کی ضرورت ہے اور ہم اپنی طرف سے اس کی تشہیر کے لئے پورا تعاون کریں گے اللہ اس لائبریری کو اہل جانسٹھ و علاقہ کے لئے خیر کا باعث بنائے۔مولانا برہان کمہیڑہ نے مولانا محمد حنیف رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح مولانا نے قوم کی فکر کر کے تعلیم کی شمع روشن کی۔ لائبریری کا قیام الحاج بابو محمد قاسم تیوڑہ کی سرپرستی میں عمل میں ائی منعقدہ تقریب کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر عابد حسین نے کی جبکہ لائبریری کے اغراض و مقاصد پر مولانا نسیمِ قاسمی نے تفصیلی روشنی ڈالی
۔ تقریب کا اغاز مفتی قمر رضا امام و خطیب جامعہ مسجد مرکز جانسٹھ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور مولانا سعید الزماں قاسمی نے ملک و ملت میں امن و امان و لائبریری کے حق میں دعا کرائی۔
خصوصی شرکاء میں مولانا سعید الزماں قاسمی، مفتی قمر رضا، مولانا محمد موسی، مولانا محمد نسیم، مولانا برھان الدین، مولانا انعام اللہ قاسمی تیوڑہ، چییرمین ڈاکٹر عابد حسین،حاجی ڈاکٹر ساجد حسن، بابو محمد قاسم، نریش چندری اگروال، محمد غفران، ماسٹر اویس انور صدیقی، ڈاکٹر مسرت نبی، حافظ امیر حمزہ، آشو قریشی، التمس اور عبداللہ ساجد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
0 Comments