Latest News

سوچی سمجھی سازش تحت کرایا گیا نوح میں فساد، غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے، بلڈوزر مسائل کا حل نہیں ہے: چودھری نریش ٹکیت۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ نوح میں 2013 مظفر نگر جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے اسوقت 2014 کے الیکشن ہوئے اور اس بار الیکشن 2024 میں ہونے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوح میں بہت غلط ہوا ہے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ مظفر نگر کے پوربلیان میں منگل کو نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ٹکیت نے کہا کہ اس واقعہ کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ ہم نے 2013 کا نقصان اٹھایا۔ سب کو متحد ہونے کا کام کرنا چاہیے، معاشرے کو توڑنے کے لیے نہیں بلکہ قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے میدان میں آنا چاہیے بلڈوزر کے سوال پر کہا کہ طاقت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔ انتقام کے جذبے سے کام کیا جا رہا ہے۔ کسی کا گھر گرانے سے نقصان ہوتا ہے بلڈوزر مسائل کا حل نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر