Latest News

سہارنپور میں ایک دروغا رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، ویجیلنس کررہی ہے کیس کی پیروی۔

سہارنپور: عزیز الرحمن خاں۔
سہارنپور نکوڑ سی او آفس میں تعینات سب انسپکٹر ہرپال وشنوئی کو ویجیلنس نے 50 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سب انسپکٹر ہرپال صدر تھانہ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کسی سے رشوت لے رہا تھا، ویجیلنس کو پہلے سے ہی اس بات کا علم تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم انسپکٹر ہرپال وشنوئی کے خلاف صدر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر