ان دنوں میرٹھ کے دورالہ تھانہ علاقے کے مچھری گاؤں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں گاؤں کے پردھان کا بیٹا پستول اور ہتھیاروں سے ریل بنا رہا ہے۔ دوسری جانب پولیس ویڈیو کے معاملے میں لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق، مچھری گاؤں کا پردھان اور راشٹریہ پنچایتی راج پردھان تنظیم کے ضلع صدر گرویندر سنگھ کے بیٹے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ پردھان کا بیٹا بی جے پی کے جھنڈے والی کار میں پستول کے ساتھ انسٹاگرام پر ریل بناتا نظر آرہا ہے۔
یہ ویڈیو NH-58 ہائی وے کی ہے۔ اس کے علاوہ آشوتوش عرف لکی بھی 315 بور بندوق کے ساتھ نظر آ رہاہے جس میں ترمیم کی گئی ہے۔ ماہرین قانون کے مطابق اسلحے میں ترمیم کرنا غیر قانونی ہے۔ تاہم پولیس کو اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
0 Comments