Latest News

مدرسہ اسلامیہ عربیہ تعلیم القرآن میں تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا یومِ آزادی کا پروگرام۔

روڑکی: ناتراکھنڈ کے روڑکی کے بجھولی گاؤں میں واقع معروف تعلیمی و تربیتی ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ تعلیم القرآن میں بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ یومِ آزادی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
محمد حسان نے قرآن مجید کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا اور مدرسہ کی طالبہ آرزو نے نعت رسول پڑھ کر سماں باندھ دیا- پرچم کشائی ڈاکٹر نئیر کاظمی صدر مجلس اتحاد المسلمین اتراکھنڈ و حاجی ذیشان،حاجی طالب حسن، محمد طیب، قاری جمشید،  قاری مظاہر حسن ناظم مدرسہ تعلیم القرآن و دیگر ارکان کمیٹی و ذمہ داران بستی نے کی۔ 
مدرسہ کی ہونہار طالبات عائشہ خاتون، رمشہ خاتون، آرزو، اقراء خاتون، سائرہ نے قومی ترانہ ” سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا “ گاکر ملک سے محبت و یگانگت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کاظمی کا یومِ آزادی کے حوالے سے مختصراً تاریخی خطاب ہوا، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک اور اپنے دطن عزیز سے محبت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اپنے ملک کی حفاظت و سالمیت اور آزادی کی خاطر پہلے بھی جانیں نچھاور کی ہیں اور ضرورت پڑی تو اب بھی ہم تیار ہیں؛ یہ ملک ہمارا ہے، ہم سب کا ہے۔ وطن عزیز کی آزادی کے لیے ہمارے اکابر نے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں جو تاریخ کے سنہرے اوراق میں محفوظ ہیں ۔ اس موقع پر ہم ملک کے ہر باشندے کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے وطن عزیز میں امن و شانتی اور خوشحالی و سالمیت کے ساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت کی بقا اور اس کے تحفظ کے لئے دعا گو ہیں۔

پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا سکون و اطمینان سے مکمل پروگرام میں شامل رہنے کے لئے ادارہ کے ناظم قاری مظاہر حسن نے شکریہ ادا کیا۔
اس یادگار موقع پر جامعہ کے اساتذہ ماسٹر نفیس احمد، ماسٹر وسیم احمد، ماسٹر محمد عارف، قاری محمد رضوان فیضی، مولانا دلشاد ، محمد شاداب موجود رہے۔ علاوہ مظفر حسین، مسرت علی، محمد منتظر، نسیم احمد، محمد الیاس، نوشاد علی، و بستی کی سرکردہ علمی، سماجی شخصیات موجود تھیں، سبھی شرکاء نے پروگرام کی جم کر تعریف کیں اور بچوں کے پروگرام کو دل سے سراہا.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر