دیوبند: کرایہ پر کمرہ یا مکان دینے سے پہلے کرایہ دار سے ضروری دستاویزات لینے ضروری ہیں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو مالک مکان کارروائی کے دائرے میں آئے گا۔ پولیس نے یہ ہدایت یوگی حکومت کی مہم 'آپریشن تلاش' کے تحت دیوبند کے پرائیویٹ ہاسٹل کے مالکوں کو دی ہے۔
انسپکٹر (کرائم) سراج الدین نے اتوار کو کوتوالی کے احاطے میں پرائیویٹ ہاسٹل کے مالکوں سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی باہر کے طلبہ کو کمرے کرائے پر دینے سے پہلے ان کے کاغذات کو اچھی طرح چیک کریں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بنگلہ دیش یا دیگر ممالک کے شہری یہاں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر کمرے لیتے ہیں۔ اگر بعد میں پکڑا جائے تو ملزم کے ساتھ ساتھ مالک مکان بھی شکنجے میں آجاتا ہے۔ اس لیے مالک مکان کو چاہیے کہ وہ باہر سے آنے والے کسی بھی فرد کو کمرہ کرائے پر دینے سے پہلے ایک بار انٹرنیٹ پر ان کے دستاویزات کو اچھی طرح سے چیک کر لیں۔ اگر مالک مکان کو لگتا ہے کہ انٹرنیٹ پر بنائی گئی آئی ڈی اور کرایہ دار کی طرف سے دی گئی آئی ڈی میں فرق ہے تو اسے فوری طور پر پولیس کو مطلع کرنا چاہیے۔ انسپکٹر سراج الدین نے کہا کہ کسی بھی مشتبہ شخص کو مکان کرائے پر نہ دیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ ہاسٹل کے مالک موجود تھے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments