Latest News

ملک کی آزادی درحقیقت علماء دیوبند کی مرہون منت ہے، دارالعلوم زکریا دیوبند میں منعقد جشن یوم آزادی کی تقریب میں رئیس الجامعہ مفتی شریف خان قاسمی کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسٹیٹ ہائیوے پرواقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریادیوبند میں جشن یوم آزادی کے عنوان پر ایک انتہائی اہم تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں جملہ طلبہ واساتذہ نے شرکت کی۔ اس دوران ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی نے ملک کی آزادی اور اس کی تعمیر و ترقی میں اکابرین دیوبند کی قربانیوں سے حاضرین مجلس کو روشناس کرایا اور کہاکہ اس ملک کاذرّہ ذرّہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا گواہ ہے، در حقیقت ملک کی آزادی علماءدیوبند اور مسلمانانِ ہند کی بے لوث قربانیوںکا ہی ثمر ہے، جس سے ہمیں اپنی نئی نسل کو واقف کرانا چاہئے اور خوب جوش و خروش کے ساتھ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ غرض کہ آج علماءاور مسلمانوںکی قربانیوں کی فراموش کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے لیکن حقیقت سے کبھی منہ نہیں موڑا جاسکتاہے۔ مو لانا مفتی محمد شریف خان قاسمی نے کہاکہ ہندوستان کی آزادی میں لاکھوں مسلمانوں اور علماء دیوبند کی شراکت و قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامیہ کے علماءکرام و فضلاءعظام نے ہمیشہ ملکی مفادات کی پاسبانی اور اپنے خون پسینہ سے چمنستان ہند کی آبیاری کی ہے اور ملک کی آزادی کی تاریخ ان کی قربانیوں سے لالہ زار ہے، چنانچہ ان ہزاروں علماءکرام اور مجاہدین آزادی کی ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ایک لمبی فہرست ہے جنھوں نے آزادی کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں پیش کیں اور قائدانہ رول ادا کیا اور وطن عزیز کو آزادی دلائی۔اس دوران مولانا موصوف نے نہایت مفصل انداز میں ملک کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ملک کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں اور علماءکا بنیادی کردار ہے،جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس سے قبل حسب معمول جشن یوم آزادی کے تحت رئیس الجامعہ مفتی شریف خان قاسمی نے قومی پرچم لہرا کر آزادی کا پیغام دیا ۔پروگرام مےں طلباءنے بھی آزادی ¿ وطن کے عنوان پر تقاریر پیش کیں۔وہیں طلبہ نے خوبصورت انداز میں قومی ترانہ و حب الوطنی پر مبنی نظمیں بھی پیش کیں۔پروگرام کا باضابطہ آغاز قاری عمار کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔
پروگرام کے آخیر میں ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعاءکا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ و عوام نے شرکت کی۔ خصوصی شرکاءمیں جامعہ کے شےخ الحدیث مولانا سمیع اللہ قاسمی، ناظم تعلیمات مفتی ہارون، مفتی منتظر، قاری محمد سلمان، مفتی شاہنواز، مفتی بابر، قاری نعمان، محمد فرید خان، ڈاکٹر احسان خان سمیت ادارہ کے جملہ اساتذہ و کارکنان شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر