غازی آباد سب انسپکٹر رنوجے پرتاپ نے غازی آباد ضلع میں دھوکہ دہی کا معاملہ ختم کرنے کے بدلے میں ملزم پارٹی سے چار لاکھ روپے مانگے۔ انہوں نے اس کا آڈیو کلپ پولیس کے اعلیٰ حکام کے حوالے کیا۔ ابتدائی تفتیش میں سب انسپکٹر ملزم پایا گیا۔ جس کے بعد پولیس کمشنر نے انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے اور اسکے خلاف تھانہ مسوری میں بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
0 Comments