دیوبند: سمیر چودھری۔
ہریانہ کے نوح میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد جمعہ کی نماز کے دوران دیوبند کی انتظامیہ پوری طرح الرٹ رہی ۔احتیاط کے طور پر ایس ڈی ایم دیوبند اور ایس پی دیہات کی قیادت میں دیوبند کے مختلف مقامات سے فلیگ مارچ نکالا گیا اور حفاظتی نقطہ نظر سے تمام بڑی مساجد کے آس پاس پولیس فورس تعینات رہی حالانکہ ہلکی بارش کے درمیان جمعہ کی نماز حسب سابق پرسکون انداز میں ادا کی گئی ۔واضح ہو کہ جمعہ کے روز صبح سویرا سے ہی شدید بارش ہونے کے باوجود دیوبند انتظامیہ جمعہ کی نماز کو لیکر پوری طرح مستعد رہی ۔ہریانہ کے نوح میں فرقہ وارانہ فساد کے مد نظر ضلع انتظامیہ بھی الرٹ رہا ۔دیوبند میں آنے والے نئے ایس ڈی ایم انکور ورما اور ایس پی دیہات ،ساگر جین،سی او رام کرن سنگھ ،کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ اور انسپکٹر سراج الدین سمیت پولیس فورس نے دیوبند کے مختلف مقامات سے فلیگ مارچ نکالا اور لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ۔اس کے علاوہ افسران نے ماحول کو ساز گار بنائے رکھنے کے لئے مذہبی رہنماو ¿ں سے بھی رابطہ کیا۔وہیں دوسری جانب جمعہ کے روز خفیہ ایجنسیاں بھی سر گرم رہیں ۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے دارالعلوم چوک ،مسجد رشیداور مرکزی جامع مسجد کے علاوہ دیوبند کی ان تمام بڑی مساجد کے باہر پولیس کو تعینات کیاگیا۔اس موقع پر ایس پی دیہات ساگر جین نے کہا کہ شہر کا ماحول پوری طرح سے پر امن ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دیوبند کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز روایتی طریقہ سے پر امن ماحول میں ادا کی گئی اور جمعہ کی نماز کے بعد حسب معمول نمازی اپنے گھروں کو چلے گئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پر امن ماحول بنائے رکھنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
0 Comments