کانپور میں بھائی بہن کے رشتے شرمسار کو کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک لڑکی نے اپنے بھائی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اور اپنی والدہ پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں۔
متاثرہ نے پولیس کو دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ بھائی ریپ کرتا ہے۔ ماں اسے اچھا سمجھتی ہے۔ ماں سب کچھ جانتی ہے۔ لیکن، وہ مجھے خاموش کرواتی رہتی ہے۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ جب بھی بھائی اسے گھر میں اکیلا پاتا ہے تو وہ اسے مارتا اور زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔
متاثرہ کا کہنا ہے کہ جب ماں کو اس بارے میں بتایا گیا تو وہ کہتی ہیں کہ بیٹا بہت اچھا ہے۔ تم چپ رہو لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ اس کی ماں کے کردار کی بھی تحقیقات کر رہی ہیں۔ اس معاملے میں اے ڈی سی پی لکھن سنگھ یادو کا کہنا ہے کہ متاثرہ نے اپنے بھائی پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر اس کی ماں کے کردار کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح ہوکہ پچھلے مہینے یوپی کے ہردوئی ضلع میں بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا جس نے رشتوں کو شرمسار کر دیا۔ اپنی خالہ کے گھر آنے والے نوجوان نے 10 سالہ کمسن بچی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہی تھی۔ شور مچانے پر اہل خانہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاتھا۔
0 Comments