ہندوستان کا چندریان 3 کا 23 اگست 2023 کو چاند کے جنوبی سرے پر اترا، چندریان 3 ہمارے ملک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس موقع پر جامعہ طبیہ دیوبند میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے تمام طلباءاور عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر اختر سعید نے کہا کہ واقعی یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک شاندار لمحہ تھا، اس لمحے کو تاریخ میں سونے چاندی سے لکھا جائے گااور یہ رہتی دنیا تک ہمیشہ چمکتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا ملک کے تمام سائنسدانوں کو جاتا ہے جنہوں نے چندریان 3 مشن کو اپنی انتھک کوششوں سے کامیاب کر کے ملک کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کیا، جس کا نتیجہ نہ صرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ ڈاکٹر اختر سعید نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے بھی سائنس دانوں کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستانی سائنسدانوں نے یہ معجزہ کر دکھایا کہ آج سائنسی دنیا میں ہندوستان کا لوہا منوالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے ایک تاریخی دن ہے ، چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ نے ثابت کردیا ہے کہ ہندوستان کسی سے کم نہیں اور اپنے خلائی پروگرام کے لئے پرعزم ہے۔ بہت سے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ کر اس کارنامہ کو انجام دیا ہے۔ہندوستان نے پہلے سٹیلائٹ آریہ بھٹہ سے چندریان 3تک بہت طویل فاصلہ طے کیا ہے اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر اختر سعید نے کہا کہ یہ غیر معمولی کامیابی جو ہم نے آج حاصل کی ہے وہ ہمارے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے تحریک کا کام کریںگے اور ان میں سائنس کے لئے مزید کشش پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے شروعات ہے، وہ دن دور نہیں جب ہندوستان اپنے خلائی پروگرام کی وجہ سے پوری دنیا کے لئے ایک مثال بن جائے گا۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آج بحیثیت طالب علم آپ ہمارے سائنس دانوں کا یہ کارنامہ دےکھ رہے ہیں ، اگر آپ بھی لگن سے مطالعہ کریں تو وہ دن دور نہیں جب مستقبل میں ایک خلائی سائنس داں کے طور پر آپ ہندوستان کے لئے عظیم خلائی پروگرام تیارکریں گے اور تب پورا ہندوستان آپ سے تحریک لے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر اختر سعید نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے چندریان 3 مشن کو بہت کم لاگت میں کامیابی سے مکمل کیا۔ اس مہم کی کامیابی سے مستقبل میں فلکیات کے مزید اسرار جاننے کے لیے ہمارے جوش میں اضافہ ہوگا۔ تجسس انسانوں کے لیے سب سے بڑی چیز ہے اور اسے مسلسل برقرار رکھنا ہماری اور ہماری حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی، ڈاکٹر محمد فصیح، ڈاکٹر محمد اعظم عثمانی، ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر ذہیب عالم خان، ڈاکٹر محمد آصف خان، اریبہ علمہ، عبدالمطلب، اقرا مریم، محمد حسن، عمامہ جمال۔ سارہ ابراہیم، حنین عزیز انصاری، سلمان اختر، عطاءاللہ سیفی، عائشہ مسرت، سچن کمار، باسط سلیم صدیقی، صبا تبسم، فرح، شازیہ پروین، حنا، زویا ، محمد جاوید، محمد بلال، جوگندر کمار، ارون کمار وغیرہ موجود تھے۔
0 Comments