نوح فساد کی آگ تھم گئی ہے مگر چنگاریاں سلگ رہی ہیں۔جمعہ کے سبب سیکیورٹی بڑھادی گئی اس کے باوجود گروگرام کے بادشاہ پور علاقہ میں شورش پسندوں نے ایک ناریل کی دکان میں آگ لگا دی۔ اس سے نزدیک میں ہی بجلی کے کئی فیڈر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
قومی آواز کے مطابق گروگرام کے بسئی روڈ پر بھی حالات کشیدہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بسئی روڈ واقع بھوانی انکلیو میں تقریباً ایک درجن گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ کچھ ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس میں گاڑیوں کے شیشے توڑتے ہوئے شر پسندوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق علی الصبح اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید دو نوجوان توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس درمیان نمازِ جمعہ میں آج نوح اور گروگرام کے کئی مساجد میں سناٹا پسرا رہا۔ حالات کے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہونے پر لوگوں نے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کو ترجیح دی۔
0 Comments