Latest News

مظفرنگر میں پریشان حال خواتین نے سود خوروں کے خلاف محاذ کھول دیا، ساہوکاروں نے متاثرین کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کر لیا۔ ڈی ایم، ایس ایس پی اوروزیر اعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ۔

مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں سود خوری کے معاملے میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک تقریباً نصف درجن متاثرین پولیس کو اپنی شکایات دے چکے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں، سود کی بھاری وصولی کی گئی ہے۔ جس میں ساہوکاروں نے اصل رقم کی بجائے کئی گنا رقم وصول کی۔ اس کے بعد بھی بھتہ خوری اور متاثرین کی املاک پر ناجائز قبضے بھی جاری ہیں۔
  تھانہ بھوپا کی پشپا زوجہ سورج بھان نے ڈی ایم ایس ایس پی اور وزیر اعلیٰ کو اپنی شکایت دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے سود خور گروہ کے ایک رکن سے 2 ماہ تک 2 لاکھ ادھار لیے تھے، متاثرہ خود دکان پر تھی۔ رہن رکھا سود سمیت رقم واپس کرنے کے بعد سود خور تحصیل میں آیا اور متاثرہ خاتون کی دکان کا ڈیڈ اپنے نام کروا لیا اور ابھی تک دکان پر قبضہ ہے۔ پونم زوجہ مکیش ساکن گاؤں بھوپا تھانہ نے ڈی ایم ایس ایس پی اور وزیر اعلیٰ کو اپنی شکایت دیتے ہوئے کہا کہ سود خور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے گھر کا سارا سامان ادھر ادھر پھینک دیا اور غیر مہذب سلوک کرتے ہوئے گھر چھوڑنے کی دھمکی دی ہے اسی طرح نصف درجن کے قریب مشتعل خواتین نے تحر یر دی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر